سابق ڈائریکٹرجنرل صحت سلیم ابڑونے 16روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کرلی
کوئٹہ: سابق ڈائریکٹرجنرل صحت ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑونے بلوچستان ہائی کورٹ سے 16روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹرجنرل صحت اور ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ سے 2لاکھ روپے کی ذاتی ضمانت پر 16دن کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی انہیں 30اکتوبر یا اس سے قبل ضمانت میں توسیع کروانی ہوگی ، واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کورونا وائرس کے فنڈز میں 7کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر سلیم ابڑو کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے اجازت طلب کی تھی جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھی ارسال کیا تھا
Load/Hide Comments


