کوسٹل ہائی وے واقعہ میں ملوث عناصرکو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا‘ترجمان حکومت
کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی مخالف اور شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندہ گان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
Load/Hide Comments


