کیچ میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق 5 زخمی
تربت (انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ پیدراک کی حدود میں نامعلوم افراد کا سیکورٹی فورس کے کانوائے پر حملہ.فائرنگ سے لانس نائیک وسیم جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے.لیویز ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورس کا کانوائے پیدارک سے تربت جا رہا تھا.حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے لیویز ذرائع کےمطابق مواصلات کے ذرائع کے نہ ہونے کی وجہ سے مصدقہ اطلاعات آنی ہیں ہم اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں
Load/Hide Comments


