آرمینیا، آذربائیجان کے درمیان نئی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کی دوسری کوشش کے باوجود متنازع علاقے ناگورنو-کاراباخ میں فریقین نے ایک دوسرے پر اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق 27 ستمبر کو آرمینیا اور آذربائیجانی فوج کے مابین لڑائی شروع ہونے کے بعد جنگ بندی کے قیام کی دوسری کوشش تھی جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔
لڑائی اور گولہ باری سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جن میں جنگجو اور عام شہری بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


