عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا
اسلام آباد :وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دیدیا۔اپوزیشن کے جلسے پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے درعمل دیتے ہوئے گیارہ جماعتوں کے کراچی جلسے کو مینابازار قرار دیا۔عثمان ڈار نے تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی اور لکھا کہ مینا بازار دیکھنے والے عمران خان کے جلسے کے مناظر بھی ملاحظہ کریں۔
Load/Hide Comments


