جاوید ہاشمی نے مِڈ ٹرم انتخابات کی پیشگوئی کردی

مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دسمبر میں تبدیلی آئے گی اور مڈ ٹرم انتخابات دیوار پر لکھے جاچکے ہیں۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہنا تھاکہ مڈٹرم انتخابات دیوار پرلکھے ہوئے ہیں، ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ بدقسمتی ہیکہ حکمران ان کے زخموں پر مرہم رکھنیکیلیے تیار نہیں اوراب عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنیکے لیے بنائی گئی تھی لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں