نصیر آباد:ایک شخص کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ سکھرمنتقل

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد میں کرونا وائرس کی علامات ایک شخص میں ظاہر ہونے کی صورت میں تشویشناک صورتحال میں جیکب آبادکے امام سینٹر میں نصیرآباد کے علاقے ربیع کے گوٹھ فضل پندرانی کے رہائشی ممتاز بروہی کو منتقل کیا گیا جس میں ابتدائی طورپر کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر طرنطینہ سنیٹر سکھر منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر نے ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کو طلب کرکے طبی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم متاثرہ شخص کے گھر روانہ کردی گئی ہے گھر کے دیگر افراد کو آئسولیشن وارڈ ڈیرہ مراد جمالی منتقل کرنے کے انتظامات کیئے جارہے ہیں واضع رہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں کرونا آئسولیشن کی پچاس بیڈ پر مشتمل وارڈ بنائی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ہفتہ کے روز نصیرآباد کے تمام ہوٹل بند اور شادی کے تقریباب منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک کسی قسم کا کوئی سامان آئسولیشن وارڈز کیلئے روانہ نہیں کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں