چیئرمین نیب نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بدعنونی کا ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سابق نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں احسن اقبال کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ احسن اقبال پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور اسپورٹس سٹی کا اسکوپ 3 کروڑ سے 3 ارب روپے تک بڑھانے کا الزام ہے۔
نیب نے سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں