حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے، مریم نواز
کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے؟ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے؟ آج سب کے سامنے ہے، رہنما ن لیگ
رہنما ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے؟ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے؟ آج سب کے سامنے ہے۔
جیونیوز نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کی ویڈیو حاصل کرلی
اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا اسی سے اندازہ لگالیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ، حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔
مریم کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ ’جھوٹی باجی جتنے مرضی صفحے پلٹ لیں، ہر صفحے پر لکھا ہے کہ مریم صفدر کیلبری کوئن اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ایکسپرٹ ہیں‘۔
صفدر کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
انہوں نے مزید کہا کہ ہر صفحہ آپ کو آپ کی اصل شکل دکھائے گا، اب ویڈیو آگئی ہے، جھوٹ عیاں ہوگیا، دکھائیں کہاں ہے رینجرز؟ کہاں ٹوٹا دروازہ؟ کس نے کی زور زبردستی؟


