نواز شریف 15 جنوری سے پہلے وطن واپس آئیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد؛وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ملک میں کوئی آرہا ہے نہ جار رہا ہے صرف 15جنوری سے پہلے نواز شریف آئیں گے۔فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اب بڑی بھی ہوجائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 25 دسمبر تک اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، پیسے واپس کریں، ہماری طرف سے لندن میں رہیں یا نیویارک پیرس میں رہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کا شوق نہیں ہے۔ پاکستان میں بہت لوگ جیلوں میں ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ پی ڈی ایم معاملات کو سڑکوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر یہ اب معاملات کو مذاکرات سے حل نہیں کریں گے تو پھر تھک کر ہی آئیں گے، سیاسی ڈرامے کرپشن کے بچا ئوکے لیے کیے جارہے ہیں۔ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد این آر او لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صحافی کے اغوا کی کسی سرگرمی میں حکومت کا ہاتھ ہو۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے فلمی صنعت کو نقصان پہنچا، ہم نے فیصل آباد میں میڈیکل سٹی بنائی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم میڈیکل صنعت میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، طبی آلات پہلے ادھر نہیں بنتے تھے اب ہم نے نئی صنعتیں بنائی ہیں، ہمیں ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجیز کی طرف جانا ہو گا۔ ڈرونز کی پالیسی وزیراعظم عمران خان منظور کر دیں گے، نئی پالیسی سے ڈرونز کی ایکسپورٹ اور مینوفیکچرنگ اجازت مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں