پاکستان میں دسمبر2021 تک 5-جی انٹرنیٹ سروس شروع ہونے کا امکان

کراچی؛دنیا فور جی کے بعد اب تیز ترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس فائیو جی پر منتقل ہو رہی ہے جس کے لیے موبائل کمپنیوں نے فائیو-جی فونز بھی مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے اور دسمبر 2021 تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں