یونیورسٹی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور ملزم گرفتار

اہل علاقہ کے مطابق مرکزی ملزم متاثرہ طالبہ کا کلاس فیلو تھا جو اسے فیصل آباد سے ورغلا کر لایا تھا— فوٹو: فائل
چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 4 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں دو ملزمان گرفتار ہوگئے، ایک ملزم نے عبوری ضمانت کرالی ہے جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے دوبارہ مرکزی ملزم کی زیادتی، لڑکی نے خودکشی کرلی
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ملزمان نے فیصل آباد یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اہل علاقہ کے مطابق مرکزی ملزم متاثرہ طالبہ کا کلاس فیلو تھا جو اسے فیصل آباد سے ورغلا کر لایا تھا۔
ملزم کے دیگر دوستوں نے بھی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس میں زیادتی ثابت ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں