گلگت کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہے، مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں، بلاول

میں کوئی کھلاڑی یا سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لوں، اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہے تو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ کوئی کھلاڑی نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لیں۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے، پیپلزپارٹی ہی ملک کی معیشت سنبھالے گی۔
گلگت بلتستان الیکشن 2020کا شیڈول جاری، پولنگ 15 نومبر کو ہوگی
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لوں، اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہے تو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں‘۔
بلاول کا کہنا تھا کہ حقِ حاکمیت کے لیے ہمارا خون پسینہ شامل ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔
گلگت بلتستان انتخابات؛ قومی سلامتی کے اداروں کا فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا مشورہ

اپنا تبصرہ بھیجیں