بلیدہ، جھونپڑی میں قائم نجی سکول نذرآتش
تربت:بلیدہ میں ایک جھونپڑی نما پرائیوٹ سکول کو جلا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں قائم پرائیوٹ "ساچ پبلک اسکول” کو نامعلوم افراد نے جمعرات کی علی الصبح جلادیا گیا،کمروں کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر تعلیمی سرگرمیاں چارجھونپڑیوں نماکلاسز میں جاری تھیں, جہاں بچے وبچیوں کو ایک مقامی سماجی کارکن ورضاکار کی مدد سے تعلیم دی جارہی تھی, جسے نامعلوم افراد نے جلاکر راکھ کردیئے،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوسکے,ڈپٹی کمشنرکیچ میجرریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نیبتایاکہ اس طرح کی اطلاعات ہیں لیکن اگرواقعی سکول کوٹارگٹ کیاگیاہے یازمین تنازعہ اس پرتحقیقات کررہے ہیں,جلدملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے, علاقے کیسماجی حلقوں کاکہناہے کہ بلیدہ زامران چند وقتوں سے تعلیمی میدان باقی علاقوں کی طرح آگے بڑھ رہاہے جسکا سہرا پرائیویٹ اسکولوں کو ہی جاتاہے جہاں جدید تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں اگر ملزمان گرفتار نہ ہوسکے تو خدشہ ہیکہ تعلیمی ادارے اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھ کر اسکول مالکان تعلیمی سرگرمیاں محدود کردیں جو علاقہ کی عوام کیلئے نیک شگون نہیں حکام سنجیدہ نوٹس لیں۔


