ایاز صادق نے مودی کا بیانیہ دہرایا: شہباز گِل
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ سردار ایاز صادق نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بیانیہ دہرایا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ بغضِ عمران خان میں ہندوستان کی دوستی تک پہنچ گئے ہیں، پاکستان کی جیتی ہوئی بازی کو متنازع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ اس وجہ سے کی جا رہی ہے کہ پہلی بار ان کی باریاں نہیں چل رہیں، ہم معاملہ گرم نہیں کرنا چاہتے، صرف احتساب چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


