کینیڈا میں تلوار بردار شخص کاحملہ،دوافرادہلاک،پانچ زخمی

کیوبیک:کینیڈا کے شہر کیوبیک میں سالانہ تہوار ہیلووین کے موقع پر ایک تلوار بردار شخص کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے۔کینیڈا کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو واقعے کے فورا بعد گرفتار کرلیا جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ حملہ اتوار کی رات شہر کے پرانے علاقے پارلیمنٹ ہل میں پیش آیا جبکہ حملہ آور قدیم طرز کا لباس پہنا ہوا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جبکہ ملزم کو بھی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دل متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے ساتھ ہی انہوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں کسی بھی قسم کی معلومات ملنے پر 911 پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کے احترام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کررہے ہیں اور نہ ہیں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی حملہ عمومی تھا یا ہدف بنا کر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں