ژوب میں افغان سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں جوان جاں بحق
فائرنگ میں 2 اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی: آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں جوان جاں بحق ہوگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ جوان نائیک فخر عباس جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔
Load/Hide Comments


