قوم قابض حکومت کا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہے،حافظ حمداللہ
کو ئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وسنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ لوٹوں، لٹیروں کی مکس چاٹ،حکومت چاٹ کے سہارے قائم ہے مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد دھمکیاں اور بڑھکیاں مارنے سے کارکردگی درست نہیں کی جاسکتی، قوم موجودہ قابض حکومت کا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہے، انکی آنکھوں میں دھول نہ جونکا جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میرپور خاص میں منعقدہ عظیم الشان شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے جمعیت علمائاسلام کے رہنماؤں مولانا مفتی فضل حق مولانا حفیظ الرحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وسنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیخ سے ایک وزارت سنبھالی نہیں جاتی وہ ملکی سیاست کے بڑے معاملات میں مداخلت کرکے خود کو بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں سیاست میں شیخ رشید جیسوں کی حیثیت ایک لوٹے سے زیادہ کچھ نہیں چند دن کے غلامانہ منصب پر نازاں لوٹوں کا مستقبل تاریکیوں کاشکارہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ریلوے حادثات میں شہید اور زخمیوں ہونے والوں کو تاحال کوئی حکومتی امداد نہیں ملی حادثات کے معمولی زخمی بہترین ٹرٹمنٹ نہ ملنے کی وجہ سے معذور ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ لڑانے کی بجائے شیخو اگر اپنی کارکردگی درست کریں تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کہ لوٹوں، لٹیروں کی مکس چاٹ،حکومت چاٹ کے سہارے قائم ہے مسائل کے حل میں ناکامی کے بعد دھمکیاں اور بڑھکیاں مارنے سے کارکردگی درست نہیں کی جاسکتی، قوم موجودہ قابض حکومت کا حقیقی چہرہ دیکھ چکی ہے، انکی آنکھوں میں دھول نہ جونکا جائیں۔


