نو مسلم آرزو کے مبینہ شوہر کا بیان سامنے آگیا

کراچی :تیرہ سالہ لڑکی آرزوراجا سے شادی کرنے والے ملزم علی اظہر کا مبینہ نکاح سے متعلق کہنا ہے کہ ہم نے آپس میں شادی کی بات کی تھی، آرزو غیر مسلم تھی رشتہ کیسے مانگتا۔مذہب تبدیل کرا کر تیرہ سالی لڑکی آرزو راجا سے مبینہ نکاح کرنے والے ملزم علی اظہر نے سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے اور پیار کرتے ہیں، لڑکی پر دباو ڈالا جا رہا ہے، جان کا خطرہ ہے، ہم پر رحم کریں۔ملزم علی اظہر نے کہا کہ جب ہم میاں بیوی ساتھ ہونگے تو تفصیلی بیان دیں گے۔ملزم علی اظہر کا کہنا تھا کہ آرزو کے فیملی کو پتہ تھا کہ ہم پیار کرتے ہیں، اسی لیے آرزو کو بند کر دیا گیا، ہم نے آپس میں شادی کی بات کی تھی، آرزو غیر مسلم تھی رشتہ کیسے مانگتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں