اکبر حسین درانی کو ہٹا دیا گیا، زاہدہ پروین سیکرٹری اطلاعات تعینات
اسلام آباد:اکبر حسین درانی کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے سے ہٹا کر زاہدہ پروین کو تعینات کر دیا گیا۔ بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ زاہدہ پروین کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کیاگیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر حسین درانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا۔
Load/Hide Comments


