بھارت، کیمیکل کے گودام میں دھماکا، خواتین سمیت 12 افراد ہلاک
نئی دہلی:بھارت کے مغربی حصے میں کیمیکل کے ایک گودام میں دھماکے کے بعد چھت گرنے سے خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ مغربی گجرات کے شہر احمد آباد کے نواح میں واقع ایک صنعتی کمپلیکس میں واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 خواتین اور 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
Load/Hide Comments


