لوئر دیر،طالبات کو کالج آنے پر بذریعہ خط دھمکی

لوئر دیر ;خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز کالج ثمر باغ کی خواتین کو دھمکی آمیز خط کے ذریعے کالج آنے سے منع کیا گیا ہے۔ایک ہفتہ قبل گرلز کالج پر نامعلوم افراد نے دھمکی آمیزخط چسپاں کر دیا تھا، خط میں طالبات کو کالج نہ آنے کیلئے کہا گیا تھا اس حوالے سے خیبر پختون خوا کے اطلاعات کے معاونِ خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کو اس پوسٹر کی تحقیقات کی ہدایات کر دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالج کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔خیبر پختون خوا کے اطلاعات کے معاونِ خصوصی کامران نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پہلے ہی سے سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں