الیکشن کمیشن کی وزیرِ اعظم کو کلین چٹ باعثِ تشویش ہے، شیری رحمٰن
گلگت :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اگر وزیرِاعظم عمران خان کو کلین چٹ دی ہے تو یہ باعثِ تشویش ہے۔
گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضابطۂ اخلاق کے خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنے تمام تحفظات سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔
شیری رحمٰن کا مزید کہناہے کہ وزیرِاعظم عمران خان اور وزراء سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے یہاں آ کر وعدے کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


