مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں،شہباز گل

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں، ان کے والد کو اسٹیبلشمنٹ یہاں تک لائی۔ مریم نواز کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا مریم صفدر کا بیان ہے کہ وہ بات کرنے کو تیار ہیں، مریم صفدر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، ان کو رسیدیں دینی پڑیں گی۔انہو ں نے کہاکہ یہ وہی مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں، ان سانپوں کو جنہوں نے دودھ پلایا وہ انہیں اب نہیں پلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں