مریم نواز کو پتہ ہی نہیں چل رہا کہ ان کا مطالبہ کیا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو مریم کو پتہ نہیں چل رہا ان کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے اپنے قد سے بڑی لڑائی لے لی ہے اب گرگئے ہیں، ایک دن ایک بات کرتی ہیں تو دوسرے دن کوئی اور بات کی جاتی ہے، لیگی رہنما ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں اور باقی وقت پاؤں پڑتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی طرف سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی پہلے نوازشریف کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کو سمجھیں، یہ کہتے ہیں ہم سے پیسے واپس لیں بس جیل میں نہ ڈالیں، انہوں نے اپنے قد سے بڑی لڑائی لے لی ہے اب گرگئے ہیں، اسی لیے محمد زبیر اور شاہد خاقان عباسی بعد میں پاؤں پڑ جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


