ایران سے ملحقہ مکران اور گوادر بے یارو مددگار،سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانون سازی کے چیئرمین کا اظہار تشویش

اسلام آباد ,ایران سے ملحقہ پاکستانی علاقہ مکران اور گوادر بے یارو مددگار،سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قانون سازی کے چیئرمین نے اظہار تشویش کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو خطوط لکھ دیئے۔ ایک بیان میں سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ گوادر اور مکران ڈویژن ایران بارڈر کے ساتھ جڑا ہوا ہے، خط کے متن میں کہاگیاکہ کرونا سے نمٹنے کے لئے صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں۔گوادر اور مکران میں کرانا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ کہدہ بابر نے کہاکہ فوری طور پر کرونا تشخیصی طبی آلات فراہم کئے جائیں۔صوبائی وزیر ضیاء لانگو نے سینیٹر کہدہ بابر کو ضروری سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں