نالائق اور سلیکٹڈ نے امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، مریم نواز

سوات:پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا،نالائق اور سلیکٹڈ نے س امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے، وزیر داخلہ کہتا ہے تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا، الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے، پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے جعلی حکومت کو گھر بھیجو،عوام کو ان کے حقیقی نمایندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، عمران خان کہتا تھا احتساب مجھ سے شروع کرو، جب احتساب شروع ہوا تو احتساب کمیشن کو تالا لگا کر بھاگ جاتے ہو، احتساب کا سامنا کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔ جمعہ کو یہاں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے جب آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان کی گلی گلی میں روز دھماکے ہوا کرتے تھے، دہشت گردوں نے مسجد، مدرسہ اور کوئی بھی عبادت گاہ، بازار وار محلہ نہیں چھوڑا تھا، نہ بازار محفوظ تھے نہ تھانے کچہریاں محفوظ تھیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں اور شہیدوں نے قربیانیاں دے کر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا امن بحال کیا تھا، مجھے افسوس ہے کہ اس نالائق اور سلیکٹڈ نے آج اس امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس دہشت گردی سے خیبر پختونخوا بہت قربانیاں دینے کے بعد نکلا تھا، دہشت گردی پر بھی پاکستان تقسیم تھا تاہم آپ کے لیڈر نواز شریف نے اپنے سیاسی اختلافات اور دشمنیاں بھلا کر ملک کی خاطر دہشت گردی کی جنگ میں قوم کو یکجا کیا او دہشت گردی کی لعنت سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم کو نجات دلائی۔مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے سر پر ایسا نالائق اور ایسا نااہل سلیکٹڈ مسلط ہے جو حسد اور انتقام کا مارا ہوا سر ہے اور اس کو احساس نہیں کہ 22کروڑ عوام کی ذمے داری سلیکٹڈ ہی صحیح لیکن اس کے کندھوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے تو اس کا وزیر داخلہ دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تمہارا بھی وہی حال کروں گا جو عوامی نیشنل پارٹی والوں کا کیا، سوچو ذرا وزیر داخلہ کے اس بیان سے ان شہیدوں کے گھر والوں پر کیا گزری ہو گی جنہوں نے قربانیاں دیں، کیا تم سیاسی انتقال میں اتنے اندھے ہو گئے ہو کہ تم انسانیت بھی بھول گئے ہو، الفاظ سے دہشت گردی کرنے والے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 7سال سے آپ پر ایک اہل حکومت مسلط ہے، بتاؤ کیا خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی آئی ہے، کیا یہاں ایک بھی نیا ہسپتال بنا۔انہوں نے کہاکہ یہاں ایک ٹیسٹ بھی نہیں کر سکتے اور کوئی حادثہ ہوتا ہے کہ تو پنجاب کی فارنزک لیب میں ٹیسٹ کیلئے بھیجتے ہیں، کیا یہاں نظام تعلیم میں تبدیلی ائی، کوئی ایک نیا اسکول، کالج یا یونیورسٹی بنی؟۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ کہتا تھا کہ احتساب مجھ سے شروع کرو، جب احتساب شروع ہوا تو تم احتساب کمیشن کو تالا لگا کر بھاگ جاتے ہو، احتساب کا سامنا کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مالم جبہ اسکینڈل کو جانتے ہو ناں، کہاں ہے وہ بلین ٹری سونامی، کیا اس کے 10 درخت بھی کہیں لگے نظر آتے ہیں، وہ درخت یہاں کے آڈیٹر جنرل کو نظر آئے اور اس نے لکھا کہ ان درختوں اور پودوں میں یہ اربوں روپے کھا گئے۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے یہ بھی پوچھنا تھا کہ کیا بی آر ٹی بس چل رہی ہے، کسی نئی بس میں آگ تو نہیں لگ گئی، کہتا تھا کہ میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ اس نے نواز شریف اور شریف کی نقل کرتے ہوئے بس بنائی جو نجانے کتنے سال سے بن رہی ہے اور آج تک بھی نہیں بنی۔انہوں نے کہاکہ اس نے ایسی بس چلائی جو اس کی طرح بہت ہی بے بس ہے، وہ بس اس حکومت اور اس جعلی سلیکٹر کی طرح چلنے سے انکاری ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ کہتا تھا کہ 8ارب میں میٹرو بس بناؤں گا، آج 126 ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن وہ بس مکمل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، تم اپنے مخالف پرجھوٹیالزامات لگاتے ہو، نوازشریف کا بیانیہ وہ ہے جس کی دو تقریروں نے تمہیں برباد کردیا ہے، میری ایک تقریرپر24 گھنٹے ان کے مشیر ٹی وی پر ہلکان ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے، عوام کے مسائل پربس نہیں چلتا، ایک ہی منصوبہ بنتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اورشیروں کو کیسے کنٹرول کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں