مریم نواز کاکوئی رابطہ ہوا نہ فوج ڈیل کیلئے راضی ہے،فیاض چوہان

راولپنڈی :صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا فوج سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی فوج ملکی مفاد اور جمہوریت کے منافی کسی بات چیت اور ڈیل کے لئے راضی ہے 12سال میں ملک میں جمہوریت کی واحد ضامن پاک فوج ہے فوج اور ریاستی ادارے ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں اور پاک فوج اس وقت بھی اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کر رہی ہے کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومتیں اگر اپنی5سالہ مدت پوری کر سکتی ہیں تونہ صرف عمران خان کی حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی جیل اصلاحات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے پنجاب کی43جیلوں میں مرد، خاتون اور بچے سمیت کسی قیدی یا حوالاتی سے غیر انسانی سلوک کی ایک بھی شکائیت ملی تو متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے وارڈر تک اپنے کیریئر اور نوکری کا انتظام کر لیں جس کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو واضح کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کی43جیلوں میں مرد، خاتون اور بچے سمیت کسی قیدی یا حوالاتی سے غیر انسانی سلوک کی ایک بھی شکائیت ملی تو متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے قیدیوں یا حوالاتیوں کے لواحقین براہ راست مجھ سے رابطہ کریں انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات سے جیل وارڈر تک سب کو خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی شکائیت کی صورت میں متعلقہ لوگ جان لیں میں کوئی شریف وزیر نہیں ہوں وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے ویژن کے تحت جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو عزت و احترام کا مقام دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جائے گا جبکہ کسی غیر انسانی رویئے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے وارڈر تک کا کیریئر اور نوکری کا وہ خود ذمہ دار ہو گاانہوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے مخیر حضرات،میڈیا اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے جیلوں میں اصلاحات کی جائیں گی اور پنجاب کی جیلوں کو تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی سیاسی پالیسیوں نے جیل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو چکرا کر رکھ دیا ہے مریم نواز جتنا کھل کھیل عرہی ہیں وہ خود مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لئے اتنا ہی خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور یہ واضح نظر آرہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اب اپنا اپنا بیانیہ جاری کر رہی ہیں اور دسمبر تک پی ڈی ایم ٹوٹ جائے گی مریم نواز نے بی بی سی کو انٹرویو میں یہ تاثر دیا کہ فوج کے حلقے ان سے بات چیت اور ڈیل کے لئے کوشش کر رہے ہیں حالانکہ یہی مریم نواز گزشتہ6سالوں میں ووٹ کو عزت دو اور فوج کو سیاست سے دور رکھو کی پالیسی پر کام کر رہی تھیں مریم نواز کے اس انٹرویو سے نہ صرف سیاسی طاقتیں بلکہ ملک کے عوام بھی ششدر رہ گئے ہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ مریم نواز کا فوج سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ ہی فوج ملکی مفاد اور جمہوریت کے منافی کسی بات چیت اور ڈیل کے لئے راضی ہے انہوں نے کہا کہ 12سال میں ملک میں جمہوریت کی واحد ضامن پاک فوج ہے جس کی حب الوطنی اور سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے باعث نامساعد ترین حالات میں بھی نہ ملک میں مارشل لا لگا اور نہ ہی جمہوریت کا قتل ہوا اور پاکستان کی تاریخ میں منتخب جمہوری حکومتوں نے پاک فوج کی وجہ سے اپنی مدت پوری کی انہوں نے کہا کہ بھارت اور را سمیت ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو 3حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں پی ڈی ایم کے ممکنہ انتشار کے باعث اکیلے رہ جانے کے خوف سے اب مریم نوازیہ تاثر دے رہی ہے کہ فوج انہیں مفاہمت کی پیشکش کر رہی ہے انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ قومی سیاست سے توبہ کرلیں اور قوم سے معافی مانگیں کیونکہ پاک فوج پہلے ہی یہ واضح کر چکی ہے کہ فوج کا نہ تو سیاست سے اور نہ ہی شریف فیملی کے خلاف عدالتی معاملات سے کوئی تعلق ہے فوج اور ریاستی ادارے ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں اور پاک فوج اس وقت بھی اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کر رہی ہے کشمور میں چار سالہ بچی اور اسکی والدہ سے جنسی زیادتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایف آئی اے، پولیس اور انتظامیہ کو اپنے کردار پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور ایسے واقعات کے سدباب کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومتیں اگر اپنی5سالہ مدت پوری کر سکتی ہیں تو عمران خان کی حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان تو ابھی تک نواز شریف اور زرداری کے گند دھوتے رہے اس پر کورونا کی عفریت کے باوجود اب ملکی معیشت سنبھلنا شروع ہو ئی ہے گزشتہ10سال میں پہلی مرتبہ ملک کی تمام4ہزار پاور لومز چالو ہوئی ہیں جبکہ جلد ملک میں کاٹن کی20ہزار نئی لومیں کام شروع کریں گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی مشترکہ بہترین حکمت عملی سے سے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں