برطانوی وزیراعظم بورس جانسن قرنطینہ میں چلے گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن ایک ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں تھے جن کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب انہوں نے خود کو بھی قرنطینہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ایسے شخص جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کے بعد خود کو 2 ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کر لیا ہے لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔بورس جانسن نے مزید کہا کہ ان دو ہفتوں کے دوران تمام تر حکومتی انتظامات ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم کے ذریعے سر انجام دوں گا۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو اپریل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ تقریباً 4 روز انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج بھی رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں