شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ۔ شیخ جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ہیں۔ اس حوالے سے شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا۔ نواز شریف نے مجھے گورنر نامزد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ صوبے اور وفاق کے درمیان ترقی اور خوشحالی کیلئے پل کا کردار ادا کروںگا۔
Load/Hide Comments


