کراچی میں ثانیہ مرزا کی34ویں سالگرہ، تصاویروائرل

کراچی :ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 15 نومبرکو اپنی 34ویں سالگرہ منائی، خاص بات یہ تھی کہ اس بار وہ فیملی کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں۔سالگرہ پرشعیب ملک نے ثانیہ کیلئے سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا جس کا تمام ترانتظام ٹی وی ہوسٹ شائستہ لودھی کے ذمہ تھا۔ سوشل میڈیا پر دوستوں اورفیملی کے ہمراہ کراچی میں منائی جانے والی اس سالگرہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا میں نے فیملی کے ساتھ سب سے بہترین وقت گزارا، میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔آپ کے حیرت انگیز پیغامات اور اتنی محبت کے لئے آپ سب کا شکریہ۔سرپرائز دینے پر ثانیہ نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں