اپوزیشن جلسے، جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے، جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،کورونا کے قومی ایشو کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا کے قومی ایشو کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن جلسے، جلوسوں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہاکہ آپ مکمل لاک ڈاون کی وکالت کررہے تھے، آج یو ٹرن نہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفاد کے بجائے عوام، سیاسی کارکنان اور اپنی جان کی حفاظت اورصحت کو خدارا ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں