جوبائیڈن عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابراعوان نے کہاہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سے امید ہے وہ عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی ممکن بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابراعوان سے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں عافیہ صدیقی سے متعلق اب تک کی پیشرفت پربات چیت ہوئی۔فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی بڑی ترجیح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں