پی آئی اے سے جن لوگوں کو نکال رہے ہیں ان کو مطمئن کرینگے،غلام سرور خان
اسلام آباد :وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ پی آئی اے سے جن لوگوں کو نکال رہے ہیں ان کو مطمئن کرینگے،ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے تعیناتی کر دیں گے،فورنزک انکوائری ہوئی 262 پائلٹس کے لائنسس مشکوک پائے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ائی اے سے جن لوگوں کو نکال رہے ہیں انکو مطمئن کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے تعیناتی کر دیں گے،فورنزک انکوائری ہوئی 262 پائلٹس کے لائنسس مشکوک پائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ یہی میں نے فلور اْف دی ہاوس اور مختلف پریس کامفرنسز میں کہا،یہی میں نے ٹاک شوز میں بھی کہا،اس حوالے سے کوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی۔ غلام سرور نے کہاکہ مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی اور انہیں سنا بھی گیا۔ غلام سرور نے کہاکہ جو لوگ درست ثابت ہوئے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دئے گئے،82 پائلٹس ملوث پائے گئے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا،جو بھی کیا قومی مفاد میں کیا کچھ بھی غلط نہیں ہوا۔ غلام سرور نے کہاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے چھ سو امیدواروں میں اپلائی کیا،اٹھارہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہیں اترے۔ انہوں نے کہاکہ پی ائی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں،پی ائی اے میں سات ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 14 ہزار ملازمین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سات ہزار کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے،جو ابتدائی رپورٹ پارلیمنٹ میں دے اس پر قائم ہوں،اس رپورٹ پر اج بھی من وعن کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جو کہتا ہے رپورٹ غلط ہے اور جس نے یہ رپورٹ بھیجی انکے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔


