روس نے امریکی جنگی بحری جہاز کو ’ٹکر مارنے کی دھمکی دیدی

ماسکو :روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے امریکی بحریہ کے ڈیسٹروئر جنگی جہاز کو بحیرہِ جاپان میں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے پر بھگا دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ماسکو نے الزام عائد کیا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جان ایس مک کین خلیجِ پیٹر دی گریٹ میں اس کی سمندری حدود میں دو کلومیٹر تک اندر آ گیا تھا جس کے بعد روس نے اس جہاز کو ٹکر مار کر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی

اپنا تبصرہ بھیجیں