محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا
اسلام آباد:کومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شریک رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغامات میں محسن داوڑ نے لکھا کہ ”میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ میں اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہوں، اور اب سے ان کے کسی جلسے یا اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ”پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتوں نے کھل کا یا ڈھکے چھپے الفاظ میں میری موجودگی سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، اس قسم کی رکاوٹوں سے ہماری حقوق کے لیے جدوجہد متاثر ہو سکتی ہے، ہم پی ڈی ایم کے جمہوریت کی آزادی اور بقا کے مطالبے کی حمایت کرتے رہیں گے
Load/Hide Comments


