کراچی سے 4ملزمان گرفتار، ایک کا تعلق کالعدم بلوچ مسلح تنظیم سے ہے
کراچی؛ کراچیکے علاقے بنارس میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیانجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں حساس ادارے اور کانٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار 3مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور ایک کا بی ایل اے سے ہے، چاروں ملزمان افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے تھے۔پولیس کے مطابق کالعدم بی ایل اے کا مبینہ ملزمان بارودی مواد، بم بنانے کا سامان لے کر پہنچا تھا، کراچی پہنچ کر کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ ملزمان بنارس پر ایک سرائے میں مقیم تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی پر 60میٹر ڈیٹونیٹنگ وائرز، 16ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کو افغانستان میں ملزمان کی ٹریننگ دی گئی ٹریننگ کے بعد انہیں کراچی میں ملزمان کوٹاسک دے کر بھیجا گیا تھا، مبینہ دہشت گردوں کو سماجی ویب سائٹ کی ایک آئی ڈی اور پاس ورڈ بھی دیا گیا تھا، اسی آئی ڈی پر انہیں حملے کے لیے ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان، کالعدم بی ایل اے مل کر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، گرفتار مبینہ دہشت گرد میڈیا اور سوشل میڈیا کو خصوصی طور پر مانیٹر کرتے تھے اور ماضی میں بھی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔


