نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اورن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ (آج)جمعہ کی صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔ شریف خاندان کے ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ اورمیت کی پاکستان روانگی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے۔بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ کی میت (آج)جمعہ کی شام کو پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259سے لاہورکے لیے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں