ظلم کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا، منظور پشتین کا چمن میں خطاب

چمن، پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے چمن میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب صبح ان کی آنکھیں بند تھیں تو میں چمن میں تھا، اللہ بھی پشتونوں اور مظلوموں کیساتھ ہے، اللہ ظالم کیساتھ نہیں، انہوں نے کہا کہ چمن شہر کی ایک حیثیت ہے، اس شہر میں نصب گیٹ سے روزانہ پشتون ایک درد لے کر گزرتے ہیں اس شہر کو اکیلا چھوڑنا پشتونوں کی نااتفاقی کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے آج ہم یہاں اکھٹے ہیں، تاکہ یہ تاثر نہ لیا جائے کہ آپ لوگ اکیلے ہیں بلکہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی ایم نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ غریب پشتونوں کیساتھ کیوں ظلم ہوتا ہے، ہم اس کیخلاف ہیں کہ یہ ظلم نہ کرو 8ہزار پشتون لاپتہ ہیں، ہمارا مطالبہ ہے، کہ اگر یہ مجرم ہیں تو انکو عدالت میں پیش کر کے سزا دو ورنہ رہا کرو، وہ آئین جس کو ان لوگوں نے بنایا ہے یہ اس کو بھی نہیں مانتے، یہان پر جس نے بھی ظلم کیا ہے اس کو حساب دینا ہوگا، شہداء کے خون کا حساب کرنے کیلئے خود کو وقف کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں