کوئٹہ،پہاڑی سے لاش برآمد
کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل نور پہاڑ سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جبل نور پہاڑ سے نوید احمد ولد محمد علی لانگو سکنہ جیل روڈ رحیم کالونی کی نعش برآمد کرلی گئی جسے بی ایم سی ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


