پی ڈی ایم کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بدترین ریاستی جبرہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے حکومت کی جانب سے پی ڈ ایم کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو بدترین ریاستی جبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے اورجلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کر رہی ہے پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا اور کامیاب ہوگا، یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں حکومت کی جانب سے پی ڈ ی ایم کے کارکنوں اور قیادت کے خلا ف کریک ڈاؤن حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت کو معلوم ہوچکا ہے کہ عوام نے اسکے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ قیادت اور کارکنوں کو گرفتار اور جلسہ گاہ کو کنٹینر لگا کربند کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ دار حکومت ہے مارکیٹیں، بازار،کھلے رہنے اور حکومتی جلسوں سے کورونا وائرس نہیں پھیلتا لیکن پی ڈی ایم کے جلسے میں وائرس پھیل سکتا ہے کی دلیل سمجھ سے بالا تر ہے،انہوں نے کہا کہ ہر ذی الشعور شخص کو معلوم ہوچکا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہے او ر عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر ہے جس کے بعد وہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈا اور میتوں پر سیاست کرنے کے شرمناک عمل سے گریز کریں انکی جماعتوں کے اپنے لیڈران بھی مسلم لیگ(ن) سے ہی آئے ہیں حکومتی ترجمانوں کو اپنے الفاظ پر غور اور بلوچستان کی روایات کوملحوظ خاطر رکھنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں