اپوزیشن ملک میں انتشارپھیلانے سے باز آ جائے، پرویز خٹک

نوشہرہ : وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن باز آجائے، ملک کو انتشار کی طرف نہ لے کر جائے، مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا ہے، شور مچانے، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تمام چور اپنی اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن باز آجائے، ملک کو انتشار کی طرف نہ لے کر جائے، مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا ہے، شور مچانے، جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے حالات میں جلسوں سے نقصان عوام کا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے عوام کی خاطر رشکئی میں تاریخی جلسہ منسوخ کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تمام چور اپنی اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں