طلال چوہدری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ،لیگی رہنماویڈیو بناتے رہے
فیصل آباد :فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں طلال چوہدری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، طلال چوہدری چھت سے ویڈیو بناتے رہے، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپہ۔ شیخ اعجاز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے علی حیدر کو گرفتار کر لیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے عائشہ رجب کا بھی کہنا ہے کہ ان کے گھر میں بھی پولیس نے داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔دریں اثناء اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں مریم نواز کے جڑانوالہ میں استقبال کے لئے روکنے کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ملتان، لاہور جلسوں اور ورکر کنونشن کو ناکام بنانے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


