حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں:مولانا فضل الرحمان
ملتان: جمیعت علمائےاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنےکوتیارنہیں،پی ڈی ایم جو بھی فیصلے کرے گی اس کے مطابق چلیں گے۔
جمیعت علمائےاسلام (ف)کے سربراہمولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے ملتان جلسہ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا اورملاقات میں گرفتار کارکنان اور رہنماوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمیعت علمائےاسلام (ف)کے سربراہمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلیان ملتان کا مقروض رہوں گا،ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے،پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،یوسف رضاگیلانی کے بیٹوں نے محاذ پر جا کرخدمات سرانجام دیں،پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا،اب ہماری نظریں تیرہ دسمبر کےلاہورجلسے پرہوں گی،8دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا،جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہو گی،لانگ مارچ ہماری تحریک میں ایک آخری آپشن ہے،سربراہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوعوام نظرنہیں آتے تو جلسہ کیا نظرآئےگا،حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، پاکستان میں کوئی غیرمتعلقہ ہے تو وہ عمران خان اور ان کی صوبائی حکومتیں ہیں،حکمران عوام سے لاتعلق ہو گئے ہیں،ہمارا جی ڈی پی ساڑھے5فیصدتھا وہ 0.4پر چلا گیا ہے،غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی،دوائیوں کی قیمتیں افراط زر بڑھا گیا،ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنےکوتیارنہیں،پی ڈی ایم جو بھی فیصلے کرے گی اس کے مطابق چلیں گے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی درخوست پرپی ڈی ایم نے طےشدہ 6جلسے بڑھا کر 8کردئیے،سانحہ کارساز اور یوم تاسیس کے جلسےپیپلزپارٹی کی درخواست پر کیے گئے،بجلی بند،کھانا بند،پانی بند،دکانیں بند، کیٹرنگ بند کی گئی،کارکنوں کوگرفتارکرکےدستخط کرائے گئےکہ جوجلسےمیں جائےگا وہ 10لاکھ تاوان دے گا،کارکنوں نے ان نامساعد حالات میں کامیاب جلسہ کیا،پکڑدھکڑ کے باوجود کارکن آئے تووزراکے بیان آئے کہ یہ غلط فیصلہ تھا،ابھی بھی ہمارے لوگ جیلوں میں ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو علیل ہیں،کہا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کو باہر نہیں نکالتے،میرےبچے اور آصفہ بھٹو جلسے میں شریک ہوئیں،سب کو سمجھ آرہی ہے کہ یہاں دہرےمعیار ہیں۔


