کسی کو ہمت ہے تو لاہور کا جلسہ روک کر دکھائے، مولانا غفورحیدری

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ لاہورمیں عوامی جلسے کو روکنا ممکن نہیں حکومت ہر حیلے بہانے سے عوامی سونامی کو روکنے کوشش کر رہی ہیں جو ممکن نہیں حکومت کو کرسی پر برداشت نہیں نہیں کیا جاسکتا ہے یہ عوامی فیصلہ لاہور آرہا ہو کسی کی ہمت ہے تو روک کر دکھائے لاہور کا جلسہ ہر صورت میں ہوکر رہے گا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مقامی رہنما تیاریوں کو تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار آئی این پی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلوسوں کو روکنے ہر حربے حکومت نے آزمائیکو ناکام ہوئے عوامی پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے خود کو عوام کا خیر خواہ سمجھ رہے ہیں اور خود جھوٹی تسلی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی نہیں بلکہ عوامی فیصلہ ہے نیازی حکومت کو کنٹینروں پر کی جانے والے باتیں چب رہی ہیں ایک شخصیت کے کہنے ہر حکومت کو چھوڑنے والا عمران خان کو اس کی حکومت سے بیزار عامی سونامی کیوں نہیں نظر آرہی ہیں انہوں نیکہا کہ پی ڈی ایم میں پیسے دے کر لانے والے عوام نہیں بلکہ کرپٹ اور سلیکٹڈ حکومت سے بیزار عوام ہے اب یہ عوامی سونامی حکومت کو لے ڈوبے گی آج ملک کی معشیت, مہنگائی کو پر لاکر حکومت نہ ثابت کردیا کہ وہ مکمل طور پر حکومت چلانے میں ناکام ہوچکی ہیں پاکستان کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے حکومت نے سلیکٹڈ ہونے کے بعد عوام کو مہنگائی بد امنی اور خام دیلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کو مزید سبز باغ دیکھانے کی حکومت کی کوشش بے کار ہے عوام کو حکومت کا اصل چہرہ نظر آچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں