خان عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی پر آج چمن میں جلسہ ہوگا،پشتونخوامیپ

کو ئٹہ(آئی این پی)پشتونخوا وطن اور برصغیر ہند کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار، پشتون قومی تحریک کے رہنماء اور قومی آزادی وبرابری، جمہوریت، سماجی انصاف، امن وترقی کے علمبردار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 47ویں برسی آج 2دسمبر2020بروز بدھ کو پشتونخوا وطن، ملک اور بیرون ملک نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائیگی مرکزی جلسہ عا م آج صبح11بجے ضلع قلعہ عبداللہ خان چمن ہائی سکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ جس سے پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محترم محمود خان اچکزئی اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے۔ جبکہ اس سلسلے میں مختلف اضلاع وشہروں میں تقاریب و اجتماعات کا انعقاد ہوگا جس میں شہید رہنماء کو ان کی قربانیوں وجدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نظریات وافکار پر کاربند رہتے ہوئے ان کے متعین کردہ اہداف کی حصول کیلئے جدوجہد تیز تر کرنیکی تجدید عہد کی جائیگی۔اور مختلف اخبارات میں خان شہید پر پروفیسروں و ادیبوں کے مقالے شائع ہونگے جس میں خان شہید کی نظریات وافکار اور قومی سیاسی جمہوری ادیبی خدمات اور قومی آزادی وبرابری، جمہوریت، سماجی انصاف کیلئے ان کی جدوجہد و قربانیوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور مختلف ٹی وی چینلز اور ریڈیو ز پر خصوصی نشریات پیش کی جائیگی۔ بیان میں تمام عوام، شہریو ں، سیاسی کارکنوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس، اجتماعات اور بالخصوص چمن کے مرکزی جلسہ عام میں شرکت کرکے خان شہید کی قومی، وطنی، ادبی، علمی،صحافتی خدمات پر شہید رہنماء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔ ؎

اپنا تبصرہ بھیجیں