احتساب کا دوہرا نظام نہیں چلے گا،علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ڈھائی سال سے عوام کو جھوٹ کے ذریعے دلاسے دیتارہاہے،ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دینے اور دوھ وشہد کی نہریں بہانے والے نے جھوٹ،فریب اور یوٹرن کی ہٹ ٹرک مکمل کرلی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے 18ویں آئینی ترمیم،این ایف سی ایوارڈ دیالیکن سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام کو ریلیف کی بجائے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں مل رہی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔میر علی مدد جتک نے کہاکہ جب انصاف وقانون نہیں ہو، احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہو اور مخالفین کی زبان بندی کی کوشش کی جارہی ہو تو ہم اس کے خلاف بولیں گے۔ملک میں احتساب کا دوہرا نظام نہیں چلے گاپاکستان جمہوری تحریک کے رہنماؤں کے خلاف نیب کی انتقامی کارروائیاں جاری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی ہیں، سیاسی جماعتوں سے ڈرتے ہیں، جب پیپلزپارٹی نکلتی ہے تو بڑے بڑے تخت گرجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں سب کے خلاف ہورہی ہیں، حکومت میں تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ڈھائی سال سے عوام کو جھوٹ کے ذریعے دلاسے دیتارہاہے،ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دینے اور دوھ وشہد کی نہریں بہانے والے نے جھوٹ،فریب اور یوٹرن کی ہٹ ٹرک مکمل کرلی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے 18ویں آئینی ترمیم،این ایف سی ایوارڈ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں