بنڈل آئی لینڈ میں فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ

نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کی جائے گی، 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔
نیدرلینڈز کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیربحری امور اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر سمیت وزرتِ بحری امور کے حکام نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے ویژن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے، ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے نیدرلینڈز کی تحقیق و تجربے سے استفادہ کریں گے۔
علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی وسائل کی تعمیر و ترقی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں