حکمرانوں کوکوروناوائرس کی آڑمیں بھاگنے نہیں دینگے، حافظ حمد اللہ
کراچی : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماسابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمرانوں کوکوروناوائرس کی آڑمیں بھاگنے نہیں دینگے، انکا کڑااحتساب کرینگے پی ڈی ایم کی طاقت سے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رفاہی ادارے الخیرٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ سائٹ ایریا میں ٹرسٹ کے بانی وچئیرمین حاجی محمدادریس کے انتقال پر انکے برادرصغیراورٹرسٹ کے معاون چئیرمین حاجی محمدطاہر انصاری سے تعزیت کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخیرٹرسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری مولانا مشتاق الرحمن زاہد،مولانا لطیف اللہ،جمال خان کاکڑاوردیگرموجودتھے انہوں نے حاجی محمدادریس کی بے لوث خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی محمد ادریس عظیم سماجی رہنماتھے انکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائنگی حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکومت کے خلاف طبل جنگ بج چکاہے اب انہیں کوء طاقت عوامی سیلاب سے نھی بچاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی پارٹیاں پی ڈ ی ایم کی شکل میں متحدہے اورناجائز حکمرانوں کے خلاف یک آوازہے انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ توڑمہنگاء نے عوام کاجینامحال کردیاہے اب پوری قوم کی نظریں پی ڈی ایم اوراسکے قائد مولانا فضل الرحمن پر ہیں جوحقیقی معنوں میں قوم کو موجودہ سلیکٹڈحکومت سے نجات دلاسکتے ہیں حافظ حمداللہ نے کہاکہ عوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے 13 دسمبرلاہوراوراسکے بعداسلام آباد میں دمادم مست قلندرہوگاانہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ نام نہادحکمرانوں کابے رحم احتساب کیاجائے کرونا کی آڑمیں پناہ لیکر انہیں کہی بھی بھاگنے نھی دیاجائگا انہوں نے کہاکہ کرپشن کرپش کی راگ الاپنے والی پارٹی خودکرپشن کی نانی ہے۔


