استعفے پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے‘ بابر اعوان

لاہور:وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ استعفے پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے،مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ سے استعفے مانگتے ہیں، جے یو آئی پہلے خود استعفے دے پھر دوسروں سے مانگیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چھوڑ کر استعفوں کی بات ہو تو پی ڈی ایم موقف سنجیدہ ہو سکتا ہے، (ن) لیگ کے مفرور سینیٹر نے استعفیٰنہیں دیا تو اور کون دے گا، مفرور لیگی پارلیمنٹرینز تو استعفے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں